پاکستانی ٹیم بہتر پوزیشن میں ہے، امید ہے میچ جیتیں گے، سرفراز احمد


پاکستانی ٹیم ، پوزیشن ، میچ ، جیتیں ، سابق کپتان ، سرفراز احمد
۲۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۱ شام

کراچی (92 نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا پاکستانی ٹیم بہتر پوزیشن میں ہے، امید ہے میچ جیتیں گے۔

سرفراز احمد نے اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بہت خوش آئند ہے۔ ٹیم کو بہت مس کر رہا ہوں۔

کراچی میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا انعقاد ہوا۔ جاوید میانداد، سرفراز احمد، وسیم باری اورمعین خان سمیت دیگر ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم پہنچے ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، آئی جی سندھ کلیم امام اور وفاقی وزیر علی زیدی بھی میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم آئے۔

یونس خان بورڈ سے ناراض کراچی ٹیسٹ دیکھنے نا آئے۔ محسن حسن خان بھی دکھائی نہیں دئیے۔

تازہ ترین ویڈیوز