Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانوی پیڈی ڈوئل کا سٹار جمپس کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانوی پیڈی ڈوئل کا سٹار جمپس کا ریکارڈ توڑ دیا
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا سٹار جمپس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

پیڈی ڈوئل نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کیے تھے۔ عرفان محسود نے36  سٹار جمپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پیڈی ڈوئل کو ورلڈ فیٹسٹ ایتھلیٹ کا لقب حاصل ہے۔

عرفان محسود کے مجموعی گنیز ورلڈ ریکارڈ 39 ہوگئے۔ انہوں نے اب تک انڈیا کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں۔ 22 پش اپس کے ریکارڈ بنا رکھے ہیں۔

اس سے قبل بھی عرفان محسود امریکا، برطانیہ، اٹلی، فلپائن، عراق، انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔