Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی قیادت کا بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کی تکمیل کا عزم

پاکستانی قیادت کا بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کی تکمیل کا عزم
March 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا امن کی جانب ایک اور بڑا قدم سامنے آ گیا۔ پاکستانی قیادت بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر سکھ برادری کیلئے کرتارپور راہداری کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر سکھوں کیلئے کرتارپور راہداری کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ چاہتے ہیں کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودے کو بروقت حتمی شکل دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستانی وفد کرتارپور راہداری مذاکرات کیلئے 14 مارچ کو بھارت جائیگا۔ بھارتی وفد کو بھی 28 مارچ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سطح پر ہفتہ وار رابطے کیلئے پرعزم ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت کی تکمیل پر جلد دہلی واپس روانہ ہوں گے۔ قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر، ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک کی دعوت پر وزارت خارجہ آئے۔