پاکستانی  فیلڈرز نے کیچ چھوڑنے کی عادت نہ چھوڑی

پاکستانی فیڈلرز ‏ لارڈز ‏ ‏92 نیوز جنوبی افریقہ ‏ سات کیچ ڈراپ ‏ محمدعامر ‏ چار کیچ چھوڑے ‏ سرفراز احمد ‏ وہاب ریاض ‏ ڈراپ کیچز ‏
۲۴ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۴ شام

لارڈز ( 92 نیوز) پاکستانی  فیلڈرز نے کیچ چھوڑنے کی عادت نہ چھوڑی ، جنوبی افریقہ کےخلاف میچ میں ایک دو نہیں پورے سات کیچ ڈراپ کئے ، محمدعامر نے چار کیچ چھوڑے ۔ سرفراز احمد اور  وہاب ریاض بھی کیچ نہ تھام سکے ۔ ڈراپ کیچز پر سرفراز بھی پریشان  ہو گئے کہا کہ  مزید محنت کرنا ہوگی۔

مسلسل کیچ ڈراپ  کریں گے تو آگے کیسے بڑھیں گے؟ ، سرفراز الیون  جنوبی افریقہ کیخلاف میچ تو جیت گئی لیکن ڈراپ کیچز نے ناقص فیلڈنگ کی قلعی کھول دی،کھلاڑیوں نے ایک یادو نہیں  پورے سات کیچ گرا دیے۔

پاکستانی  فیلڈرز  نے پہلے اوور سے ہی کیچ ڈراپ کرنے کا  سلسلہ شروع  کیا ۔ وہاب ریاض  ڈی کاک  کا کیچ تھامنے میں ناکام رہے،

عامر نے باؤلنگ تو نپی تلی کی لیکن  کیچ گرانے میں خوب فیاضی دکھائی ۔

کپتان سرفراز بھی کیچ چھوڑنے میں پیچھے نہ رہے، وہاب ریاض کی گیند پر آسان کیچ چھوڑا  ، بعد ازاں  ناقص فیلڈنگ کا  اعتراف کیا۔

پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ نے  ساؤتھ افریقہ  کیخلاف فتح آسان بنا دی لیکن سرفراز الیون کو فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانا  ہوگا،نیوزی لینڈ کے خلاف کیچ ڈراپ کرنا خاصا مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔

میگا ایونٹ کے باقی میچوں میں کامیابی کیلئے ٹیم کو  باؤلنگ ،بیٹنگ  کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی  چستی دکھانا ہوگی۔

تازہ ترین ویڈیوز