Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی حکومت اور افواج دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، شاہ محمود قریشی

پاکستانی حکومت اور افواج دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، شاہ محمود قریشی
February 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستانی حکومت اور افواج دفاع کیلئے اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ بھارت کے آئے روز الزامات خطے کا امن تباہ کرنے لگے۔ بھارتی الزامات پر پاکستان بھی فرنٹ فٹ پر آگیا۔ سیاسی ، عسکری قیادت اور قوم بھارتی گیڈر بھبکیوں پر یک آواز ہو گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حملے کی تحقیقات اور تعاون کا پیغام بھیجا جو بھارتی وزیراعظم نے مسترد کر دیا۔ بھارت کے کسی بھی ایڈونچر پر کارروائی کا اختیار مسلح افواج کو دے دیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے ہر الزام کا جواب سفارتی سطح پر دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افواج پاکستان بھی وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھی ہر صورت حال سےنمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔