پاکستانی اتھیلٹ عرفان محسود نے جمپنگ جیکس کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا


پاکستانی اتھیلٹ ، عرفان محسود ، جمپنگ جیکس ، ورلڈ ریکارڈ ، اسلام آباد ، 92 نیوز
04 جولائی, 2020 3:24 شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی اتھیلٹ عرفان محسود نے اپنے نام ایک اور اعزاز کرلیا، عرفان محسود نے برطانوی ریکارڈ ہولڈر پیڈی ڈوئیل کا گینیز ورلڈریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 64 جمپنگ جیکس لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے ایک منٹ میں زیادہ جمپنگ جیکس لگانے کا برطانوی شہری پیڈی ڈوئیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستانی ایتھلیٹس نے 100 پاؤنڈوزن کے ساتھ ایک منٹ میں 64 جمپنگ جیکس لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے برطانوی ٹاپ ریکارڈ ہولڈرپیڈی ڈوئیل نے 58 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا تھا۔

جنوبی وزیرستان کےعرفان محسوداب تک 32 گینیز ورلڈریکارڈبناچکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز