پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان



۰۴ دسمبر, ۲۰۱۸ ۹:۲۴ شام

دبئی (92 نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری تیسرا ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔

اسٹار آل راؤنڈرکا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا اور دو ہفتے سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا۔

پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ اس سفرمیں جس جس نے میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں۔ اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں، پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ میچز میں 3644 رنز بنا چکے ہیں۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ  کیرئیر میں دس سنچریاں اور بارہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔



تازہ ترین ویڈیوز