پانی پر تیرتا شہر وینس سیلاب میں ڈوب گیا ‏

‏92 نیوز, پانی ‏, سیاحتی مرکز ‏, وینس
۱۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۰ شام

وینس ( 92 نیوز) پانی پر تیرتا وینس سیلاب میں ڈوب گیا ، اٹلی کا معروف سیاحتی مرکز اسی فیصد زیر آب آچکا ہے ، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ، وینس کے میئر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اطالوی وزیراعظم نے شہر کو 2021 تک اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

اٹلی کا پانی پر تیرتا ہوا شہر وینس سیلاب میں ڈوب گیا ،  مسلسل بارشوں اور سمندر میں طغیانی نے پچاس سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ، شہر کا اسی فیصد حصہ چھے فٹ دو انچ پانی میں ڈوب چکا ہے۔

وینس کے میئر لوئیگی بروگنارو نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تاریخی سینٹ مارکس باسیلکا بھی قدرتی آفت سے بچ نہ سکا ، جو بارہ سو سالوں میں چھٹی بار زیرآب آیا ہے ، شہریوں کو بلند ہوتی لہروں سے خبردار کرنے کیلئے سائرن بھی بجائے جارہے ہیں۔

وینس کو سیلاب سے محٖفوظ رکھنے کیلئے 1984 میں ایک منصوبہ ڈیزائن کیا گیا تھا،، جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا ،  اطالوی وزیر اعظم جوسیپے کونتے نے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ 2021 تک شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کردیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز