Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں اتروں گا، سرفراز احمد

پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں اتروں گا، سرفراز احمد
September 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے فٹنس مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں اتروں گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے کپتان اپنی اپنی ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ  ہمیں ون ڈے میں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ مصباح کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ سرفراز احمد نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی مدد کے بغیر پاکستان میں انٹرنیشنل   کرکٹ کی مکمل بحالی ممکن نہیں۔ سری لنکن قائد لہرو تھریمانے کا کہنا تھا پاکستان میں انٹرنیشنل  کرکٹ کی بحالی کیلئے مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہترین ہے۔ دونوں کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی ۔ سری لنکن ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس بھی کی جبکہ پی سی بی نے طلباو طالبات کو  ٹکٹ کے بغیر اسٹیڈیم میں مفت انٹری کی سہولت دیدی ہے۔