Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانامہ پیپرز نے پاکستانی حکمرانوں کو بے نقاب کیا، وزیراعظم

پانامہ پیپرز نے پاکستانی حکمرانوں کو بے نقاب کیا، وزیراعظم
January 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پانامہ پیپرز نے پاکستانی حکمرانوں کو بے نقاب کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا تھا۔ اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا اور این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا۔ اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کے لیے منی لانڈرنگ کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب براڈ شیٹ معاملے پر امیر حکمران دوبارہ بے نقاب ہوئے ہے۔ براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی۔ حکمرانوں کا بار بار بے نقاب ہونا میری کرپشن کے خلاف 24 سالہ جدوجہد ہے۔ یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشرافیہ نے نہ صرف قوم کی دولت کو لوٹا بلکہ ان کے ٹیکس کی رقم بھی لوٹی۔ این آر او کی وجہ سے لوٹی رقم ضائع ہو گئی۔ کرپشن کے یہ تمام انکشافات ابھی تو صرف آغاز ہیں۔ ہم براڈ شیٹ کے معاملے میں مکمل شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں براڈ شیٹ کو مزید تحقیقات سے کس نے روکا۔