پالپا نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا


کورونا ، نام ، پی آئی اے انتظامیہ ، پالپا ، لڑائی ، شدت اختیار ، لاہور ، 92 نیوز
۲۳ مئی, ۲۰۲۰ ۲:۱۹ شام

کراچی (92 نیوز) پالپا نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، پالپا کے جنرل سیکرٹری کیپٹن ناریجو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جائیں۔

جنرل سیکرٹری پالپا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن  اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن ایسوسی ایشن کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

کیپٹن ناریجو نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، پائلٹس امدادی پروازیں چلاتے رہیں گے، تفتیش کاروں کو زمینی اور پرواز کے عملے کے کام کرنے کے حالات پر بھی غور کرنا چاہیے، پالپا کا مقصد پاکستانی فضائی حدود کو اڑنے کیلئے محفوظ بنانا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز