پاكستان كے امن كے بیانیے كو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے ، فواد چودھری


فواد چودھری وزیر اطلاعات بھارت الزامات پاکستان بیانیے امن
۰۹ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۳۰ شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا بھارت نے جس طرح الزامات لگائے، اسی طرح اس کے منہ پر آئے۔ پاکستان کے بیانیے کو پوری دنیا نے سراہا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا پاكستان كے امن كے بیانیے كو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں بھارت نے جس طرح الزامات لگائے اسی طرح اس کے منہ پر آئے۔ دسمبر سے دنیا کو آگاہ کر رہے تھے کہ مودی حکومت الیکشن جیتنے کیلئے بڑا اقدام اٹھائے گی۔

فواد چوھری کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو مطمئن کرنے کیلئے کارروائیاں نہیں کررہے۔ بھارتی عوام کو سمجھنے میں وقت لگا کہ مودی ان کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔ ن لیگ کا ایک طبقہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صدقہ خیرات کے نام پر کئی ٹرسٹ چل رہے ہیں۔ مخیرحضرات كو صدقہ خیرات یہیں دینا چاہیے۔ كراچی میں خیرات كے نام پر بانی ایم کیو ایم كی طرف سے دہشت گردی كا نیٹ ورك چلایا جارہا تھا۔

فواد چودھری کہتے ہیں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ  میں وزیر اعظم كے ویژن كے مطابق مستحقین كی مدد جاری ہے۔ مختلف بلاكس میں بزرگوں، بچوں كو بہترین رہائش فراہم کی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز