پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور


۰۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد پیش کی جسے ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے پر پاکستان احتجاجاً او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا۔ ایوان پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بھی مسترد کرتا ہے۔

قرارداد میں پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش  کیا گیا ہے۔ قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔

ایوان نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ قرارداد میں حریت قیادت کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز