ٹی ٹونٹی کرکٹ ،زمبابوے اور آئرلینڈ کی فتوحات


ٹی ٹونٹی کرکٹ،زمبابوے،آئرلینڈ، فتوحات،ڈھاکہ،سپورٹس ڈیسک
21 ستمبر, 2019 4:41 دن

ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زمبابوے نے افغانستان جبکہ آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی۔ زمبابوے نے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کو 7 وکٹوں جبکہ آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو ایک رنز سے مات دی۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر155رنز بنائے، زمبابوے نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

ماساکازا نے 71،چاکاباوا نے 39،ولیمز نے 21رنز بنائے ، زمبابوے کے کرس مفائو 4وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش ،زمبابوے اور افغانستان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیل رہے ہیں۔

ادھر دوسری جانب ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ کے دورا ن آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو ایک رنز سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 186رنز بنائے۔

سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر185 رنز بنا سکی، سکاٹ لینڈ کے بیرنگٹن نے 76، کراس نے 66 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے 63 رنز بنائے، واضح رہے کہ آئر لینڈ،سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز