ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ، شاہینوں نے ایک روزہ سیریز پر نظریں جما لیں

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۳ دن

دبئی (92 نیوز) مختصر فارمیٹ کی سریز جیتنے کے بعد شاہینوں نے ایک روزہ سیریز پر نظریں جما لیں۔ سرفراز الیون کل پہلے ون ڈے میں کیویز سے ٹکرائیں گے۔

پہلے معرکے  میں دونوں ٹیمیں کل ابوظہبی میں ان ایکشن آئیں گی۔ شکست کے بھنور میں پھنسی نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ آل راؤنڈر کورے اینڈرسن اور ٹوڈایسٹل انجری کا شکار ہو گئے۔ متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز الیون  ایک روزہ سیریز میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ رنز مشین بابر اعظم سیکڑہ داغیں گے تو پروفیسر کا بلا بھی خوب رنز اگلے گا۔ شعیب ملک کا تجربہ بھی کام آئے گا۔

حسن علی، جنید خان تیز گیندوں سےوکٹیں اڑائیں گے۔ شاداب خان اور عماد وسیم بھی اسپن کا جال بچھائیں گے۔

پاکستانی ٹیم  کے پاس ون ڈے رینکنگ میں  بھی  کلین سوئپ کر کے عالمی رینکنگ میں  پانچویں پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا نادر موقع ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز