Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیکنالوجی کمتر ، پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ، سابق بھارتی ائیر چیف

ٹیکنالوجی کمتر ، پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ، سابق بھارتی ائیر چیف
December 16, 2019
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اعتراف کیا ہے کہ کمتر ٹیکنالوجی کے باعث پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے  ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس دھنوا نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ حملے میں ہم نے جو سبق سیکھا وہ یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ  بالاکوٹ حملے کے بعد ہم پاکستانی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے تیار تھے ، اگر پاکستان کوئی جوابی کارروائی کرتا تو ہم آپریشن کیلئے بالکل تیار تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کے نتیجے میں ہم نے سیکھا کہ ٹیکنالوجی میں جدت ضروری ہے ، اگر ہمارے پاس جدید طیارے جیسا کہ رافیل ہوتے تو یقیناً ہماری پوزیشن بہتر ہوتی۔