Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیکس وصول کنندہ کی صوابدیدی طاقت کو ختم کریں گے، وزیراعظم

ٹیکس وصول کنندہ کی صوابدیدی طاقت کو ختم کریں گے، وزیراعظم
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹیکس وصول کنندہ کی صوابدیدی طاقت کو ختم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات  کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وفاق وزرا مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، حماد اظہر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین شریک ہوئے۔ معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ و دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔  

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد ٹیکس کے نظام کو سادہ بنانا اور ٹیکس سسٹم میں موجود خامیوں کو ختم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا سسٹم کو شفاف بنانے کے لیے جدت لا رہے ہیں۔ ٹیکس وصول کنندہ کی صوابدیدی طاقت کو ختم کریں گے۔

وزیراعظم  نے ہدایت کی کہ خود ساختہ انوائسز کو ختم کرنے کے لیے کام کیا جائے۔ ایسی اصلاحات ہوں جن سے تاجروں اور معیشیت کو فائدہ ہو۔