ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم بدھ کو پاکستان آئیگی


ٹیسٹ سیریز ‏ بنگلہ دیش ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاک بنگلہ دیش ‏
03 فروری, 2020 1:01 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز  کے  پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم بدھ کو پاکستان پہنچے  گی، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی  آج راولپنڈی پہنچیں گے۔

ٹی 20 سیریز کے بعد  ٹیسٹ  سیریز کے لیے  بنگلہ دیش کی ٹیم  بدھ کی صبح اسلام  آباد پہنچے گی، قومی ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ  آج  راولپنڈی پہنچے گا اور کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گا۔

مہمان ٹیم بدھ کی دوپہر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7فروری کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جا چکا ہے ، قومی ٹیسٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ مسعود اور یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز