Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیسٹ سیریز ، پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹیسٹ سیریز ، پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میدان پھر سج گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ چودہ سال بعد آمنے سامنے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو کیا گیا۔ بلے باز عمران بٹ اور اسپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ مل گئی۔ حسن علی کی بھی واپسی ہو گئی۔

پہلے معرکے کیلئے دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منصوبہ بندی کر لی۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقن کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے اسے آسان نہیں لیں گے۔ بہتر کاکر کردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، خوش ہوں ٹیسٹ میں کپتانی کا ڈیبیو ہوم گراؤنڈ پر ہو رہا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان 26 ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں 15 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل رہی اور صرف 4 میں قومی ٹیم نے فتح حاصل کی۔