Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل

ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل
August 9, 2020
دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کی رینکنگ میں بہتری ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہوگئے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹیسٹ باؤلرز کی فہرست میں دسویں پوزیشن پرآگئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرس ووکس دو درجے ترقی پا کر آل راؤنڈر کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر آگئے۔