ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، آصف زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ


asif-zardari
15 جولائی, 2020 11:47 دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق صدر کا  شریک ملزم اشفاق لغاری اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ احتساب عدالت نےاشتہاری ملزم اشفاق لغاری کا مقدمہ الگ کردیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری پر تیسرے ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ،احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس کی سماعت کا  تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کیا۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

 تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری کے وکیل نے استدعا کی کہ کورونا اور بیماریوں کی وجہ سے آصف علی زرداری عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

 احتساب عدالت نے نیب کو فردجرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے آصف علی زرداری سمیت 14 ملزمان 4 اگست کو طلب کرلیا۔

تحریری حکمنامے میں سابق صدر  کے شریک ملزم اشفاق لغاری کو  اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔احتساب عدالت نےاشتہاری ملزم اشفاق لغاری کا مقدمہ الگ کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز