ٹک ٹاک پر دوستی، نوجوان کی دوستوں کے ہمراہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی


ٹک ٹاک پر دوستی ، نوجوان ، دوستوں کے ہمراہ ، لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، لاہور ، 92 نیوز
14 جولائی, 2020 6:11 شام

لاہور (92 نیوز) ٹک ٹاک پر لڑکی کو دوستی مہنگی پڑ گئی، نوجوان ٹک ٹاکر نے انیس سالہ لڑکی کو گاڑی میں دوستوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا کے استعمال کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی نمایاں ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا اوکاڑہ کی رہائشی انیس سالہ مریم کے ساتھ، جس کو ٹک ٹاک پر لڑکے کے ساتھ دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

چند روز قبل دوست بننے والے شیراز نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مریم کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شیراز نے مریم کو ملنے کیلئے لاہور کے علاقہ سمن آباد بلایا، مریم کے پہنچنے پر شیراز گاڑی میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھا اور ایک دوست سے مل کرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز