ٹوکیو ، جاپان کا خلائی راکٹ لانچنگ پیڈ پر ہی گر کر تباہ



۰۱ جولائی, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۶ دن

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں۔ مومو ٹو۔ نامی خلائی راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچنگ پیڈ پر ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ حادثہ مشرقی جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو میں پیش آیا۔

نجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ مومو ٹو خلائی نے اڑان بھری ہی تھی کہ چند سیکنڈز بعد ہی لانچنگ پیڈ پر گر کر تباہ گیا ۔

کمپنی کے مطابق حادثہ راکٹ کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔

مومو ٹو راکٹ پر دو اعشاریہ سات ملین ڈالر لاگت آئی تھی۔



تازہ ترین ویڈیوز