ٹوٹنھم نے ایورٹن ، سیولا نے ائیبر کو چاروں شانے چت کردیا


SOCCER
07 جولائی, 2020 10:45 دن

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ اور اسپینش لیگ لالیگا میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ، ٹوٹنھم نے ایورٹن ، سیولا نے ائیبر کو چاروں شانے چت کردیا۔

کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ اور اسپین میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ، شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں انگلش پریمیئر لیگ اور لالیگا میں ٹیموں کے درمیان فٹبال میچز کا انعقاد  کیا گیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنھم   نے ایورٹن کی ٹیم کو  ایک صفر سے شکست دے دی ،ٹوٹنہم کی طرف سے واحد گول ’’کیانے ‘‘نے کیا۔

اسپینش لا لیگا میں  سیولا  نے ائیبر   کو  ایک صفر سے  ہرا دیا  جبکہ لیوانٹے اور رئیل سوسائیڈڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

لیگ ون میں آکسفورڈ یونائیٹڈ   اورپورٹس ماؤتھ  کا میچ مقررہ وقت تک  ایک ایک گول سے برابر رہا ،پنالٹیز پر آکسفورڈ  یونائیٹڈ نے پورٹس ماؤتھ کو پانچ چار سے مات شکست دے دی  جبکہ وےکومب  وانڈررز  کا  فلیٹ ووڈ ٹاؤن  کے ساتھ  میچ دو دو  گول سے برابری پر ختم ہوا ۔

تازہ ترین ویڈیوز