Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی
September 20, 2020 03:29 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ (92 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹروے پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں میاں بیوی اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ 5 سالہ بچہ زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کار سوار فیملی ایئرپورٹ سے لیہ جا رہی تھی۔ ادھر پنڈی بھٹیاں میں موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور ٹریلر میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار افراد شیخوپورہ سے مال مویشی لیکر مالاکنڈ جا رہے تھے۔ حادثہ میں 2 مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

رابطہ کیجیے