Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، تین سالہ بچے سے اغواء کے بعد زیادتی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، تین سالہ بچے سے اغواء کے بعد زیادتی
October 7, 2019
 ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درندہ صفت نے تین سالہ بچے کو اغواء کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنا کر کھیتوں میں پھینک دیا ۔ ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر بچے کو برآمد کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بخشی پارک کے رہائشی ننھے محمد حسن کو ایک روز قبل اس کے ہمسائے سولہ سالہ حماد نے اغواء کیا اور کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنا دیا ، ملزم نے جرم چھپانے کیلئے بچے کا گلا دبا دیا اور پھینک کر فرار ہو گیا۔ [caption id="attachment_244520" align="alignnone" width="500"]   ٹوبہ ٹیک سنگھ ‏  اغواء کے بعد زیادتی ‏  ‏92 نیوز ‏  بدفعلی ‏  بخشی پارک ‏  محمد حسن ‏ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، تین سالہ بچے سے اغواء کے بعد زیادتی ‏[/caption] پولیس کی طرف سے حراست میں لئے جانے پر ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس نے گلا دبا کر بچے کو قتل کر دیا ہے تاہم پولیس موقع پرپہنچی تو بچے کی سانس چل رہی تھی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل بھی نواحی علاقے پیر محل سے دو کمسن بچوں کو اغواء کیا گیا تھا جن کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔

رابطہ کیجیے