ٹوائے اسٹوری فور کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار

ٹوائے اسٹوری فور باکس آفس راج برقرار لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز ‏ ہالی ووڈ ‏ اینی میٹڈ فلم ‏ اینابل کمز ہوم ‏ یسٹرڈے
۰۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام

لاس اینجلس ( 92 نیوز ) ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فور  کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرراج برقرار ہے ، اینابل کمز ہوم دوسری جبکہ یسٹرڈے تیسری پوزیشن حاصل کرپائی۔

ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فورنے23 کروڑ 69 لاکھ ڈالرزسے زیادہ کماکرباکس آفس پر قبضہ برقراررکھاہواہے۔

باکس آفس کےچارٹ پردوسری پوزیشن کم ترین آمدنی کے ساتھ اینابل کمز ہوم کے حصے میں آئی ہے،یہ فلم مجموعی طورپرصرف5 ارب آٹھ کروڑروپے اپنےنام کرسکی ۔

باکس آفس چارٹ  پرتیسری نشست یسٹرڈےکونصیب ہوئی جومجموعی طور پردوارب ستترکروڑ روپے پاکستانی کما سکی۔

تازہ ترین ویڈیوز