ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

۳۱ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ دن

 کیلفورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور  سی ای او جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ  ہیک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ہیکرز جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ سے پندرہ منٹ تک نازیبا  اور نسل پرستی پر مبنی ٹویٹس کرتے رہے ۔ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ذمہ داری چکلنِگ اسکواڈ نامی گروپ نے قبول کی ہے ۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیکرز نے اکاؤنٹ تک کیسے رسائی حاصل کی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیکنگ تھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعے کی گئی ۔

ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ جیک ڈورسی کے  چالیس لاکھ سے زائد ٹوئٹر فالوورز ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز