ٹوئٹر کا سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان

ٹوئٹر ، دنیا ، سیاسی ، اشتہارات ، اشاعت ، پابندی ، اعلان
۳۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ دن

 کیلفورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر نے یہ اقدام سیاست دانوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر غلط خبروں کے پھیلاؤ پر مسلسل تنقید کے بعد اٹھایا ہے ۔

ٹوئٹر کے سی ای سو جیک ڈورسی کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کی تفصیلات پندرہ نومبر کو جاری ہوں گی جبکہ اس کا اطلاق بائیس نومبر سے ہو گا تاہم ووٹر رجسٹریشن سے متعلق اشتہارات کی اشاعت کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل فیس بک سے سیاسی اشتہارات بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اُس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز