Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود خاتون وارڈن پر چڑھ دوڑی، تھپڑ مار دیے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود خاتون وارڈن پر چڑھ دوڑی، تھپڑ مار دیے
July 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود خاتون وارڈن پر چڑھ دوڑی، دھمکیاں دیتی رہی، دوتھپڑبھی رسید کردیئے،لوگوں کے جمع ہونے پر خاتون فرارہوگئی۔

گلبرگ میں  وارڈن امجدنے گاڑی نمبر ایل ای ایچ 1849کوقانون کی خلاف ورزی پر روکا،گاری روکنے پر پچھلی سیٹ پربراجمان خاتون سیخ پاہوگئی باہرنکل کروارڈن کوھمکیاں دیتی رہی۔

تھانہ گلبرگ کودرج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کارسے نکل کرنہ صرف دھمکیاں دیتی رہی،  دوتھپڑبھی رسید کر دیے ، ایف آئی آرمیں مؤقف اختیارکیا کہ خاتون نے وائرلیس سیٹ چھیننے کی بھی کوشش کی۔

اس موقع پر بہت سے افراد جمع ہوگئے اور ٹریفک کی روانی میں خلل آگیا ، بہت سے افراد کے جمع ہونے  پرخاتون گاڑی لے کرفرارہوگئی۔

گلبرگ پولیس کاکہنا ہے کہ گاڑی کوٹریس کرلیاگیا،ملزمہ کوجلد گرفتارکرلیاجائے گا۔