ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا ، دو مزدور جاں بحق

ٹرک بجلی دو مزدور جاں بحق ‏92 نیوز
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۴ دن

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر ریت اتارتے ہوئے  ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ، حادثے میں  دو مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر  ریت اتارتے ہوے ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، ٹرک سے ریت اتارنے والے دو مزدور موقع پر جاں بحق ہو گے  ، ریسکیو 1122 نے  امدادی کارروائیوں  کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔

ریسکیو 1122 کو  اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں  فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور  لاشیں ڈی ایچ کیو سٹی اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیں ۔

جاں بحق افراد کی شناخت حسن مرتضیٰ اور خوشی مسیح کے نام سے ہوئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز