Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کی پھر چین اور بھارت سرحدی تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

ٹرمپ کی پھر چین اور بھارت سرحدی تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش
September 5, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں صورتحال گھمبیر ہے اور دونوں ملک سخت رویہ اپنا رہے ہیں، امریکا دونوں ملکوں سے مسئلے کے حل کیلئے رابطے میں ہے۔ پریس بریفنگ میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، صورتحال گھمبیر ہے اور دونوں ممالک سخت رویہ اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک سے مسئلے کے حل کیلئے رابطے میں ہے، امریکا دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے باعزت حل کیلئے تیار ہے۔ امریکی صدر اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے حل کیلئے مصالحتی کی پیش کش کر چکے ہیں۔