ٹرمپ کی مخالف امیدوار جوبائیڈن کے نسلی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش پر کڑی تنقید


ٹرمپ ، مخالف امیدوار جوبائیڈن ، نسلی تعصب ، ہوا دینے کی کوشش ، کڑی تنقید ، واشنگٹن ، 92 نیوز
26 ستمبر, 2020 9:31 دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف امیدوار جوبائیڈن کے نسلی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش پر کڑی تنقید کی۔

اٹلانٹا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام ووٹروں کولبھانے کیلئے کئی وعدے کر ڈالے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مذاقاً کہا کہ وہ مزید 12 سال اقتدار میں رہیں گے۔

ٹرمپ نے سیاہ فاموں کو بااختیار بنانے کے پیکج کا بھی اعلان کیا، ٹرمپ نے غلامی کے خاتمے کے دن کو سرکاری تعطیل کرنے کا وعدہ کیا۔ سیاہ فاموں کے خلاف کام کرنے والی 2 تنظیموں پر پابندی لگانے کابھی وعدہ کیا۔

امریکی صدر نے سیاہ فاموں کیلئے روزگار اور بہتر تجارتی حالات پیدا کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز