ٹرمپ کی ریاستی گورنرز کو عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت


ٹرمپ ، ریاستی گورنرز ، عبادت گاہیں کھولنے ، ہدایت ، واشنگٹن ، 92 نیوز
23 مئی, 2020 10:55 دن

واشنگٹن (92 نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاستی گورنرز کو امریکا میں عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت کردی۔ کہتے ہیں کہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ لوگ مساجد، چرچ اور دیگر عبادت گاہوں میں جانا چاہتے ہیں۔ گورنرز نے پابندیاں ختم نہ کیں تو میں خود کردوں گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 6 ریاستوں کے گورنرز  کورونا کے معاملہ پر آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ نیویارک سمیت 6 ریاستوں کے گورنروں نے مشترکہ کورونا کونسل بنائی تھی۔ گورنرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اتھارٹی چیلنج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کا فیصلہ خود کرنے بارے بھی کہا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز