Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کا بالآخر ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی شکست کا اعتراف

ٹرمپ کا بالآخر ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی شکست کا اعتراف
November 21, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخر اپنی شکست کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کر لیا، کہتے ہیں ویکسین کے اعلان میں تاخیر سے صدارتی الیکشن کے نتائج پر منفی اثر پڑا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی توپوں کا رخ دوا ساز کمپنیوں کی جانب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فارما کمپنیوں نے کورونا ویکسین کے اعلان میں جان بوجھ کر تاخیر کی، جس کے باعث الیکشن نتائج پر منفی اثر پڑا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے دواؤں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا تھا، اسی لیے ویکسین لانے میں تاخیرکی گئی، در اصل فائزر اور دوسری فارما سوٹیکل کمپنیاں اکتوبر میں ویکسین کا اعلان کرنے والی تھیں۔

رابطہ کیجیے