Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کے استعمال سے ’’ ٹک ٹاک ‘‘ پر پابندی کا اعلان

ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کے استعمال سے ’’ ٹک ٹاک ‘‘ پر پابندی کا اعلان
August 1, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی اعصاب پر سوار ہوگئی۔ کہتے ہیں ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے اس ایپ پر پابندی لگادوں گا۔ ادھرچینی ایپ نے یورپی ٹک ٹاکرز کی مدد کے لئے کئی ملین ڈالرز کا فنڈ قائم کردیا۔ دنیا کی مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی اعصاب پر سوار ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اس ایپلی کیشن پر پابندی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا وہ ہفتے کو ہی اس ایپ پر پابندی کے حکمنامے پر دستخط کردیں گے۔ کہا سکیورٹی خدشےکےپیش نظرٹک ٹاک پر امریکامیں پابندی عائد کر رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سیکرٹری مائیک پومپیو کا کہنا تھا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹِک ٹاک کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن امریکی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’چینی کمپنی امریکا میں ٹِک ٹاک کی طویل مدتی کامیابی کے لیے پُراعتماد ہے۔ دوسری جانب ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یورپی صارفین کیلئے70 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کردیا یعنی اب یورپ میں بسنے والے ٹک ٹاک پر دلچسپ اور تخلیقی ویڈیوز بنا کر پیسے کما سکیں گے۔ پہلی دفعہ یہ ایپ یورپی صارفین کیلئےفنڈکااعلان کر رہی ہے۔ایپ انتظامیہ کےمطابق وہ قابل افراد کی صلاحتیوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور مزید نئے تخلیقی صارفین کی دلچسپی حاصل کرنے کے لیے یہ کر رہے ہیں۔