Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ نے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بل بھی ویٹو کر دیا

ٹرمپ نے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بل بھی ویٹو کر دیا
December 24, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر کی جانب سے ملک میں سیاسی صورتحال کشیدہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ریلیف پیکج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بل بھی ویٹو کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں اپنے آخری دنوں میں بھی متنازعہ فیصلوں سے باز نہ آئے، ٹرمپ نے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بل کو بھی ویٹو کر دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے بدقسمتی سے یہ بل قومی سلامتی کے اہم اقدامات سے عاری ہے۔ بل میں سابقہ فوجیوں اور فوج کے حوالے سے تاریخ کو عزت نہ دینے سے متعلق شکیں شامل ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ بل میری انتظامیہ کی نیشنل سکیورٹی اور فارن پالیسی میں امریکا فرسٹ کی کوششوں کے خلاف جبکہ چین اور روس کیلئے تحفہ ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے حواریوں کی سزائیں معاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اپنے سابق ساتھیوں راجر اسٹون اور پال مانافورٹ اور اپنے سمدھی چارلس کشنر سمیت 26 لوگوں کی سزائیں معاف کردیں۔

راجر اسٹون اور پال مانافورٹ کو 2016 کے انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر سزائیں ہوئی تھیں۔ جبکہ چارلس کشنر کو ٹیکس فراڈ پر دو سال کی سزا ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے مجموعی طور پر 26 لوگوں کی سزائیں معاف کی ہیں۔