Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرمپ نے پھر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ٹرمپ نے پھر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے
December 6, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے۔

خبرایجنسی کے مطابق دو ریپبلکن سینٹرز کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اچانک ہی بغیر کسی ثبوت کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کرنا شروع کر دیئے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیں صدارتی انتخابات میں دھوکہ دیا اور دھاندلی کی لیکن ہم پھر بھی اسے جیتیں گے۔ وہ اس الیکشن میں بھی دھاندلی کی کوشش کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ اس دوران وہاں موجود لوگ ہمیں تم سے پیار ہے اور مزید چار سال کے نعرے لگاتے رہیں۔