Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نیب کارکردگی کی تعریف، نیب کا رپورٹ کا خیر مقدم

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نیب کارکردگی کی تعریف، نیب کا رپورٹ کا خیر مقدم
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں نیب کی کارکردگی کی تعریف کردی، نیب نے بھی ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

کرپشن کیخلاف سرگرم نیب کی کارکردگی کی عالمی سطح پر بھی تعریف ہونے لگی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں نیب کی کارکردگی کو سراہا گیا، رپورٹ میں  بتایا گیا نیب نے2برس میں 363 ارب روپے ریکور کئے۔

نیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے، نیب کے اعلامیہ میں کہا گیا ایک بار پھر ہماری کاوشوں کو سراہا گیا، بڑی مچھلیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

نیب نے کہا چیئرمین نیب کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی ہوئی دولت واپس لانا قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیح ہے، تین سال میں487ارب، مجموعی طور پر 714 ارب برآمد کئے گئے۔