ٹائیگر ووڈز نے ماسٹرز ٹورنامنٹ میں کامیابی سمیٹ لی

ٹائیگر ووڈز نے ماسٹرز ٹورنامنٹ میں کامیابی سمیٹ لی
۱۵ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ دن

جارجیا آگسٹا ( 92 نیوز)  جارجیا آگسٹامیں امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز  نے شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 11سال بعدگالف کےچاربڑےمیجرزمیں سب سے اہم ماسٹرزٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی، یہ مجموعی طورپران کی  پانچویں کامیابی ہے۔

ٹائیگر ووڈز  نےمجموعی طورپرمنفی 13 کے اسکور پرٹورنامنٹ ختم کیا اور ان کے ہم وطن گالفرز ڈسٹن جانسن،زینڈر شاؤفلے اوربروکس نےمنفی 12 کےاسکورکےساتھ مشترکہ طورپردوسری پوزیشن حاصل کی۔

صحت کی خرابی اورتنازعات کےباعث گالفر کے ناقدین کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کبھی نہیں جیت پائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٖ ٹرمپ، سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت کئی سیاسی ، سماجی شخصیات اورکھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنےوالوں نے انہیں  کومبارکبادپیش کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز