Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر کروڑوں روپے کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر کروڑوں روپے کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی
October 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب بھر میں ٹائیگر فورس کی نشاندہی پرانتظامیہ نے میگا کریک ڈاؤن کرکے کروڑوں روپے کی ذخیرہ اندوزی پکڑلی گئی۔ گندم، چینی، چاول، آٹے اور گھی کے غیرقانونی اسٹاک کو قبضے میں لے لیا گیا۔ کریک ڈاؤن کی ماہانہ رپورٹ سامنے آگئی۔ مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کا کامیاب آپریشن جاری ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کریک ڈائون کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے۔ چینی کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی۔ ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج ہوئیں اور1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی۔ 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے کیے گئے۔ 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کرکے 9 ہزار 543 افراد کوگرفتارکیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کریک ڈائون کے نتائج پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ خفیہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کریک ڈاون کا عمل مزید تیز کیا جائیگا۔ نشاندہی کر لی گئی آئندہ چند روز میں بڑی ریکوریوں کا امکان ہے۔