ٹائم میگزین نے سو بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی

ٹائم میگزین ، سو بااثر ترین افراد ، فہرست
۱۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ شام

 نیو یارک (92 نیوز) امریکی جریدے ٹائمز میگزین نے 2019 کیلئے دنیا بھر کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت عالمی لیڈروں، حکمرانوں ،اداکاروں  سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

 پاکستان کے وزیراعظم کو دنیا کے پراثرترین حکمرانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

عمران خان کے علاوہ اس لسٹ میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، دبئی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی چن پنگ ، وزیراعظم نیوزی لینڈ اور پوپ فرانسس شامل ہیں۔  

 فنکاروں کی لسٹ میں امریکی اداکارڈیوائن جانسن اور مشہور امریکی کامیڈین حسن منہاج جبکہ آئی کان کی فہرست میں امریکی اداکارہ  ٹیلر سویفٹ اور لیڈی گاگا شامل ہیں۔

 کھیلوں کی دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والے مصری فٹبالر محمد صالح اور گالف کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ٹائیگر ووڈز کو بھی ٹائمز میگزین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز