ٹائر بنانیوالی فیکٹری میں لگنی والی آگ پر قابو پالیا گیا

ٹائر ‏ فیکٹری کراچی ‏ ‏92 نیوز لانڈھی
۱۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹائر  بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ فائر بریگیڈ عملے کو 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی مل سکی ۔

کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں  لانڈھی میں ٹائر بنانے والی فیکٹری میں شعلے بھڑک اٹھے  ،  آگ کی اطلاع ملتے ہی 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کیلئے کوششیں شروع کیں  ، لیکن آگ کی شدت بڑھتے ہی مزید 2 گاڑیاں طلب کی گئیں ۔

آگ لگتے ہی ملازمین نے فیکٹری کے گودام سے ٹائر نکالنا شروع کردیے تاکہ شعلوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے  ، آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کے ٹائر جل گئے  جبکہ 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ۔

آگ لگنے کی وجہ تا دم تحریرمعلوم نہیں ہوسکی ۔

تازہ ترین ویڈیوز