ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین پر دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار

ویڈیو لنک خواتین دم جعلی پیر گرفتار
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین پر دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کا کہنا ہے کہ ملزم آستانے پر نہ آنے والی خواتین پر ویڈیو کالنگ کے ذریعے بھی دم کرتا تھا۔

ملزم خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ جعلی پیر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خواتین کو اپنے پاس بلواتا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز