ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا دیا

۱۰ نومبر, ۲۰۱۸ ۹:۱۹ دن

کنگسٹن (92 نیوز) ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 165 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 113 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔ بسمہ معروف 26،عمیمہ سہیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ثنا میر نے بیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور جارجیا ویئر ہیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کا اگلا میچ 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز