ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل سے مہم کا آغاز کریگی


ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم ، کل ، مہم ، آغاز ، کینبرا ، 92 نیوز
۲۵ فروری, ۲۰۲۰ ۷:۰۹ شام

کینبرا (92 نیوز) آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کل سے ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں کل ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ قومی ویمن ٹیم  سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پر عزم  ہے۔

ویمن ٹیم کی اسپنر انعم امین کا کہنا ہے میری کوشش ہو گی کہ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچاؤں۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل دوپہر ایک بجے میدان میں اتریں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.