Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، بسمعہ معروف گرین شرٹس کی قیادت کریں گی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، بسمعہ معروف گرین شرٹس کی قیادت کریں گی
January 20, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بسمہ معروف کو ٹیم کی کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ چیئرپرسن قومی ویمن سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔ ورلڈ کپ اکیس فروری سے آٹھ مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ چھبیس فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔