ویمنز ورلڈ سرفنگ لیگ ، آسٹریلیا کی گلمور تیسرے راؤنڈ میں ہی ہمت ہار گئیں

۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۱ شام

پیرس (92 نیوز) فرانس میں ویمنز ورلڈ سرفنگ لیگ میں آسٹریلیا کی گلمور کا جادو نہ چل سکا۔ چھ بار کی چیمپئن تیسرے راؤنڈ میں  ہی ہمت ہار گئیں ۔

فرانس میں ویمنز ورلڈ سرفنگ لیگ کا رنگا رنگ میلہ سج گیا۔ خطرناک لہریں بھی صنف نازک  کی  گرمجوشی کم نہ  سکیں۔

آسٹریلیا کی گلمور کا جادو نہ چل سکا۔ چھ بار کی چیمپئن تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئی۔ گلمور کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

امریکا کی لیکے پیٹرسن  کی  شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا۔ امریکن سرفر نے برتری حاصل کر لی۔

چیمپئن شپ جیتنے کےلیے اگلے ایونٹ میں گلمور کو پیٹرسن  کے خلاف لازمی  فتح درکار ہے جس کا انعقاد 25 نومبر سے  چھ دسمبر تک ہوائی میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز