وہاڑی شہر کے واحد چڑیا گھر میں نایاب شیرنی نے دو بچوں کو جنم دے دیا


وہاڑی ، چڑیا گھر ، نایاب شیرنی ، بچوں ، جنم
۲۶ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ دن

 وہاڑی (92 نیوز) وہاڑی شہر کے واحد چڑیا گھر میں نایاب شیرنی نے بارہ سال بعد دو بچوں کو جنم دے دیا۔

وہاڑی ذو میں افریقن نسل کی نایاب شیرنی نے بارہ سال بعد دو بچوں کو جنم دے دیا ۔ ذو انتظامیہ کی طرف سے شیر کے بچے پیدا ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ شیرنی کے بچوں کو دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں شہری چڑیا گھر پہنچ گئے۔

وہاڑی ذو جنوبی پنجاب کا وہ واحد ذو ہے جس میں اب سات شیر ہو گئے ہیں۔ ذو انتظامیہ کے مطابق شیر کے پیدا ہونیوالے دونوں بچے صحت مند ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے وہاڑی ذو میں شیر کے دو بچوں کا پیدا ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔ انتظامیہ وہاڑی ذو میں ہاتھی سمیت دیگر جانور بھی مہیا کرے تاکہ بچے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز