وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت کیلئے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ


وہاب ریاض ، غیر معینہ مدت ، طویل دورانیے ، کرکٹ ، آرام ، فیصلہ
۱۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ شام

 لاہور (92 نیوز) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت کیلئے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے دستبردار ہو گئے۔

وہاب ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا بہت سوچ وبچار،فیملی اور بورڈ سے بات چیت کے بعد  یہ فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی خواہش تھی کہ طویل دورانیے کی کرکٹ جاری رکھیں ، جب خود کو ‏طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کے اہل سمجھیں گے  اپنی دستیابی ظاہر کر دیں گے۔ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز